سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین نے  کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

  سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین نے  کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین نے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ انصاف کے تقاضوں کے مدنظر دسمبر کے پہلے ہفتے میں درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔ درخواست میں کہاگیاکہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد نئی جے آئی ٹی نے تحقیقات تقریبا مکمل کر لی ہیں۔درخواست میں کہاگیاکہ درخواست گزاروں کے 75 جبکہ ملزمان کی جانب سے 150 گواھوں کے بیانات بھی قلمبند ہوچکے ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے عبوری حکم کے بعد جے آئی ٹی نے اچانک کام روک دیا ہے۔متن میں کہاگیاکہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بغیر کیس کا فیصلہ کیا گیا تو سانحہ کے متاثرین کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن

مزید :

صفحہ آخر -