ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری،مختلف شہروں میں بارش،سردی مزید بڑھ گئی

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری،مختلف شہروں میں بارش،سردی مزید بڑھ گئی

  



اسلام آباد(آئی این پی) ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور مختلف شہروں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، مالم جبہ، سوات، مانسہرہ، شانگلہ میں پہاڑوں پرسفید چادر بچھ گئی، بونیر، لکی مرو ت،موسی خیل اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش نے جل تھل ایک کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلو چستان کے جنوبی اضلاع میں اکثر مقامات پر جبکہ شمالی بلوچستان، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں مزید بار ش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں نومبر کے آخری ہفتے میں سردی کی لہر میں اضافے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود اور سرد رہا تاہم شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور کشمیر کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش جیوانی، 15، نوکنڈی، 8، گودار، 1، پارا چنار 10، مالم جبہ 2، بالاکوٹ 2، چترال 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش، برفباری

مزید : صفحہ آخر