باکسر محمد وسیم کا ایک اور اعزاز، میکسیکن حریف گانیگان لوپیز کواہم فائٹ میں بڑی شکست
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی باکسر محمد وسیم نے اپنے میکسیکن حریف کو چت کرکے ایک اور اہم فائٹ جیت لی۔پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسرمحمد وسیم کی باکسنگ رنگ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔دبئی میں ہونیوالی فائٹ میں محمد وسیم نے تین مرتبہ کے ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے سابق چیمپئن میکسیکو کے گانیگان لوپیز کو ہرادیا۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان بھی محمد وسیم کا حوالہ بڑھانے کیلئے دبئی میں موجود تھے۔دلچسپ و سننی خیز فائٹ دونوں باکسروں کے درمیان آٹھ راؤنڈز تک جاری رہی، محمد وسیم نے ہر راؤنڈ میں شاندا ر مکہ بازی کا مظاہرہ کیا اور حریف باکسر کو سنبھلنے نہ دیا۔محمد وسیم کے پروفیشنل کیریئر کی یہ گیارہویں فائٹ تھی جس میں سے وہ 10 فائٹ جیت چکے ہیں۔10 فتوحات میں سے 7 بار انہوں نے حریفوں کوناک آؤٹ کیا۔ محمد وسیم نے رواں سال ستمبر میں ہونیوالی فائٹ میں فلپائن کے باکسر کونراڈو تانامور کو صرف 62 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کیا تھا۔محمد وسیم کی لوپیز کیخلاف اہم فائٹ کیلئے پاکستانی بڑاد برطانوی باکسر عامر خا ن بھی دبئی میں موجود تھے جنہوں پوری فائٹ دیکھی اور کامیابی کے بعد انہیں گلے لگا کر مبارکباد پیش کی۔کامیابی کے بعد اپنے بیان میں محمد وسیم نے کہا ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا جس پر مجھے فخر ہے، فتح پاکستانی بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔
باکسر وسیم