قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرز کورکا کردار قابل تحسین:جنرل باجوہ

قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرز کورکا کردار قابل تحسین:جنرل باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہناہے کہ قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئر ز کور کا کردار قابل تحسین ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے انجینئرزسینٹررسالپورکادورہ کیا جہاں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو کرنل کمانڈنٹ انجینئرزکور کے بیجز لگائے گئے۔اس موقع پر آرمی چیف نے قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرزکورکے کردارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئر ز کور کا کردار قابل تحسین ہے۔آرمی چیف نے آپریشنز میں انجینئرز کور کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر سبکدوش ہونیوالے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل جاویدمحمودبخاری، بڑی تعداد میں حاضرسروس وریٹائرافسران اورشہداکے خاندانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
جنرل باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -