نواز شریف کی گھر میں 2تھراپیز،پی ای ٹی ٹیسٹ آئندہ ہفتے ہوگا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)سابق وزیراعظم نوازشریف کے مرض کی تشخیص کیلئے ان کا ’پی ای ٹی‘ سکین آئندہ ہفتے ہوگاجس سے انکے مرض کی تشخیص میں مدد ملے گی۔فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی گزشتہ روز گھر میں دو تھیراپیز کی گئیں،ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت کی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ سابق وزیراعظم کا علاج کنگز کالج لندن کے ہیماٹولوجسٹ اور امراض قلب کے بہترین ڈاکٹرز کر رہے ہیں، ابتدائی طور پر تھرومو بائسیپینیا کیوجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر عدنان نے بتایاکہ نواز شریف کے مرض کی تشخیص کیلئے سکین اور بائیوآپسی کی جائے گی، مرض کی تشخیص ہی نواز شریف کے علاج کیلئے معاونت فراہم کرے گی۔دوسری طرف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر سگورٹ نے سوئٹزرلینڈ سے آ کر نواز شریف کا معائنہ کیا،کچھ ٹیسٹ (آج) ہفتہ کو ہوں گے اور مزید کچھ ٹیسٹ پیر کو ہوں گے،دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت عطا فرمائے۔
نوازشریف