امریکی ایوان نمائندگان میں کشمیر سے متعلق قرار داد پیش،مداخلت کا مطالبہ

امریکی ایوان نمائندگان میں کشمیر سے متعلق قرار داد پیش،مداخلت کا مطالبہ

  



واشنگٹن(آئی این پی) امریکی ایوان نمائندگان میں مسلم کانگریس وومن نے کشمیر سے متعلق قرارداد پیش کردی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکہ اس صورتحال میں کردار ادا کرے۔تفصیلات کے مطابق مسلم کانگریس وومن کی رکن رشیدہ طلیب نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بل کا مسوہ پیش کیا، بل میں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ہے اور امریکا سے کشمیر میں امن وسکیورٹی کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی درج ہے۔بل کے مسودے میں کہا گیا ہے بھارت نے کشمیر میں سخت کرفیو کا نفاذ کیا ہوا ہے، کشمیریوں کیخلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے، اقوام متحدہ کو کشمیر تک رسائی فراہم کی جائے۔بل کے مطابق محکمہ خارجہ امریکی کشمیریوں کی خاندانوں تک رابطے کو ممکن بنائے، بھارت گرفتار کشمیری رہنماں اور شہریوں کو رہا کرے، کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال بند کیا جائے، اقوام متحدہ نے کشمیر میں انسا نی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کی اس کا جائزہ لیا جائے۔خیال رہے کشمیر سے متعلق عالمی طاقتوں نے مکمل طور پر چپ سادھ لی ہے، پاکستانی حکومت کی بھرپور کوششوں کے بعد عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کی پہلی بار طاقت ور گونج پیدا ہوئی، تاہم انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے اور چھوٹے ممالک کو مجبور کرنے والی طاقتیں کشمیر پر خاموش دکھائی دے رہی ہیں۔ادھر مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل سرو  س، ٹرانسپورٹ بدستور بند ہیں، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کے تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بند پڑی ہوئی ہیں۔

مزید : صفحہ اول