وزیر اعظم کا قومی معاملات پارٹی فورم پر زیر بحث لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم نے قومی معاملات پارٹی کے سب سے بڑے فورم پر زیر بحث لانے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کو سہہ پہر تین بجے بنی گالہ میں طلب کیا گیا،نوازشریف کی بیرون ملک روانگی، گورننس سمیت قومی نوعیت کے معاملات پر بات ہوگی،کور کمیٹی کے اجلاس میں نوازشریف کی صحت کی رپورٹس پر بھی بات ہوگی،پولیس ریفارمز، گورننس ریفارمز،پارلیمانی سیاست پر بات ہوگی۔ ذرائع نے بتایاکہ چیرمین پی اے سی. الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری جیسے معاملات پر مشاورت ہوگی۔ ذرائع نے بتایاکہ کور کمیٹی پی ٹی آئی منشور پر عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی، کور کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
قومی معاملات