جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد،22دسمبر کو عہدہ سنبھالیں گے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کر دیا گیا،وزارت قانون نے نامزد گی کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی، عمران خان سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائیں گے، صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون نوٹیفکیشن جاری کرے گا، موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اکیس دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس گلزار احمد 22دسمبر کو عہدہ سنبھالیں گے اور فروری 2022 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔
جسٹس گلزار احمد