عثمان ڈار کا (ن) لیگ کویوتھ پروگرام پر مناظرے کا چیلنج

عثمان ڈار کا (ن) لیگ کویوتھ پروگرام پر مناظرے کا چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے لیگی رہنما ؤں اورمریم نواز کو حکومت کے کامیاب جوان اور ن لیگ کے یوتھ پروگرام کے مناظرہ کا چیلنج دیتے ہوئے کہا پھر عوام فیصلہ کریں گے کونسا پروگرام بہتر ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن رہنما محسن رانجھا ے حکومت پر منصوبوں میں نقل کے الزام کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے لیگی رہنماؤں اورمریم نوازکو چیلنج دے دیا۔عثمان ڈار نے کہا پوری ن لیگ بشمول مریم نواز، محسن رانجھا مناظرے کا چیلنج قبول کریں، حکومت کے کامیاب جوان،ن لیگ کے یوتھ پروگرام کا براہ راست مناظرہ کریں، کونسا پروگرام بہتر ہے فیصلہ عوام کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -