غیرملکی فنڈنگ کیس تک ساری کہانی جھوٹ پر کھڑی ہے، افتخار درانی

غیرملکی فنڈنگ کیس تک ساری کہانی جھوٹ پر کھڑی ہے، افتخار درانی

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے عام انتخابات 2018میں پیپلز پارٹی کی پنجاب میں کا ر کردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے دھاندلی سے غیرملکی فنڈنگ کیس تک ساری کہانی جھوٹ پر کھڑی ہے،عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی پنجاب میں 117نشستوں پر ضمانتیں ضبط ہوئیں،دھاندلی کا رونا رونے والے حادثاتی چیئرمین اعداد و شمار کے آئینے میں اپنا چہر ہ دیکھ لیں۔جمعہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں افتخار درانی نے کہا کیا 2018 کیانتخابات میں دھاندلی ہوئی یا نہیں؟دھاندلی سے غیرملکی فنڈنگ کیس تک ساری کہانی جھوٹ پر کھڑی ہے، 2018 کیانتخابات میں دھاندلی کا رونا رونے والے حادثاتی،چیئرمین اعداد و شمار کے آئینے میں اپنا چہرہ دیکھ لیں۔ افتخار درانی نے مزید کہا علی بابا کے گروہ کواپنا چہرا چھپانے کیلئے کوئی بھی موثر مہرہ نہیں ملا،کنٹینر پر چڑھ کر حماقت کرنے والے بھی اپنا چہرا آئینے میں دیکھ لیں۔ پیپلزپارٹی کی پنجاب میں 117نشستوں پر ضمانتیں ضبط ہوئی،یہ ہے انکی کارکردگی۔پنجاب میں قومی اسمبلی کی130نشستوں پرپیپلز پارٹی کے124امیدواروں نے الیکشن لڑا، صرف6نشستیں جیت سکی۔124میں سے68ا مید و ر اں کے ووٹ10ہزار سے کم نکلے۔56نشستوں پر پیپلز پارٹی کو50ہزار جبکہ 49پر ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست ہوئی۔

افتخار درانی

مزید : صفحہ اول