عالمی بینک نے پاکستان کی بجٹ سپورٹ سے متعلقہ امداد بحال کرنے کا فیصلہ کیا، حماد اظہر

عالمی بینک نے پاکستان کی بجٹ سپورٹ سے متعلقہ امداد بحال کرنے کا فیصلہ کیا، ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے عالمی بینک نے پاکستان کی بجٹ سپورٹ سے متعلقہ امداد کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کی وجہ معیشت میں بڑھتے استحکام کی ہے، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2017میں معاشی عدم استحکام کے باعث امداد معطل کی تھی۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا عالمی بینک نے پاکستان کی بجٹ سپورٹ سے متعلقہ امداد کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی بینک نے فیصلہ معیشت میں بڑھتے استحکام کی وجہ سے کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2017میں معاشی استحکام کے باعث امداد معطل کی تھی۔

حماد اظہر

مزید : صفحہ اول