نیب بتائے بی آر ٹی پراجیکٹ میں کرپشن کہاں ہوئی؟شوکت یوسفزئی

نیب بتائے بی آر ٹی پراجیکٹ میں کرپشن کہاں ہوئی؟شوکت یوسفزئی

  



پشاور(آئی این پی)  وزیراطلاعات خیبر پختونخوا  شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نیب کوآفر کرتے ہیں آ جائیں اور بتائیں بی آر ٹی میں کہاں کرپشن ہوئی، بی آر ٹی فرانزک آڈٹ کا فیصلہ شفافیت کے لئے کیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی  نے کہا  کہ بی آر ٹی منصوبے میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی، ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کی مدت پہلے ہی سے 3 سال کی تھی، بی آرٹی منصوبے کے آرٹی ایس اور ٹکٹنگ پرکام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آرٹی لاگت میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، بی آرٹی کوریڈورکی لاگت 29 سے 32 ارب روپے تک پہنچ گئی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت پر کوئی اضافی بوجھ نہیں آیا، ڈالرکی قیمت بڑھنے سے منصوبے میں 3ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

شوکت یوسف زئی

مزید : صفحہ اول