پاکستان میں دہشتگردی 83فیصد کم، امن و امان کی صورتحال بہتر
واشنگٹن(آئی این پی)پاکستان میں امن و امان کی صورتحال ہرگزرتے سال کیساتھ بہترہونے لگی۔ گلوبل ٹیررزازم انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردی سے جانی نقصان والے ممالک میں پاکستان کا نمبر پانچواں ہے۔آسٹریلوی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق پا کستان میں سال 2018میں دہشتگردی سے جانی نقصان میں 2013کے مقابلے میں 83فیصد کمی آچکی ہے۔گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں دہشتگردی سے متاثرہ ملکوں میں افغانستان پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں 2018میں دہشتگردی کے ایک ہزار 443واقعات میں 7 ہزار 379افراد جان سے گئے۔عراق جو 2004سے دہشت گردی سے متاثرہ ملکوں میں پہلے نمبرپرتھا اب دوسرے نمبرپرآچکا ہے۔عرا ق میں گزشتہ سال ایک ہزار 131 واقعات میں 1054ایک ہزار 54 زندگیوں کے چراغ بجھ گئے۔نائیجیریا تیسرے نمبر پر ہے جہاں 562 واقعات میں 2 ہزار 40 ہلاکتیں ہوئیں۔شام چوتھے نمبر پررہا جہاں دہشتگردی کے 131 واقعات رونما ہوئے جن میں 662 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پاکستان اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں دہشتگردی کے 366 واقعات میں 537 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔صومالیہ میں 286 واقعات میں 646 جانوں کا زیاں ہوا۔دہشت گردی سے متاثرہ ممالک کی عالمی فہرست میں بھارت ساتویں، یمن آٹھویں، فلپائن نویں اورکانگو دسویں نمبر پر رہا۔
پاکستان امن بہتر