ناظم آباد میں ڈاکوؤں نے فیملی کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا

ناظم آباد میں ڈاکوؤں نے فیملی کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا

  



کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں چار ڈاکووں نے ایک خاندان کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، لیاری میں مسلح ڈاکو پیٹرول پمپ کے کیشئر سے رقم لوٹ کر فرار ہوگیا۔ گرفتاری تو دور کی بات، پولیس کسی ملزم کا سراغ تک نہ لگا سکی۔اس سے زیادہ خوفناک بات اور کیا ہوگی کہ کوئی اپنے ہی گھر کی دہلیز پر لٹ جائے، سی سی ٹی فوٹیج میں دکھائی دینے والایہ منظر کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار کا ہے۔کار میں سوار خاندان بے فکری کے ساتھ اپنے گھر کے دروازے پر آکر رکا ہی تھا کہ عقب سے دو موٹر سائیکلوں پر، 4 مسلح ڈاکو آئے، ان میں تین نے پھرتی کے ساتھ کار کے دروازے کھولے اور جو ہاتھ لگا، لوٹ کر فرار ہوگئے۔دوسری واردات لیاری میں واقع پٹرول پمپ پر ہوئی جہاں ایک ڈاکو اطمینان سے آیا، کیشئر کو پستول دِکھایا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگیا۔ پولیس ان وارداتوں میں ملوث کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

مزید : صفحہ آخر