سائٹ، آٹا مل کے قریب نوجوان کرنٹ لگنے سے زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر)سائٹ کے علاقے آٹا مل کے قریب کرنٹ لگنے سے نوجوان جھلس کر زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی شناخت18 سالہ محسن کے نام سے ہوئی جس کا سیدھا ہاتھ الٹا بازو اور سینہ جھلس گیا سائٹ اے تھانہ کے ایس ایچ او انسپکٹر سلیم اعوان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع پر جب پولیس عباسی شہید اسپتال گئی تو زخمی نوجوان وہاں پر موجود نہیں تھا تاہم یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ مرہم پٹی کرانے کے بعد گھر چلا گیا یا کسی اور اسپتال منتقل ہوگیا۔