جے ایس ایم یو المنائی کی کانفرنس دسمبر میں ہوگی

  جے ایس ایم یو المنائی کی کانفرنس دسمبر میں ہوگی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکا میں مقیم سندھ میڈیکل کالج کے سابق طلبا کی تنظیم جے ایس ایم یو المنائی  امریکا چیپٹر کے اشتراک سے رواں سال دسمبر کے آخری ہفتے کے دوران کراچی  شہر میں ایک انٹرنیشنل، ریسرچ کانفرنس منعقد کر ے گی، جس میں دنیا بھر سے پاکستانی ماہرین مختلف بیماریوں اور ان کے علاج کے حوالے سے اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے، دسمبر کے آخری ہفتے  میں ہونے والی ریسرچ کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے جے ایس ایم یو پاکستان چیپٹرکے صدر پروفیسر سیدمکرم علی نے بتایا کہ کانفرنس کے لیے جے ایس ایم یو المنائی کے اراکین کو مطلع کردیا گیا ہے، اور انہیں کہا گیا ہے کہ بین الا قوامی تحقیقی کانفرنس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرالیں،پروفیسر مکرم علی نے بتایا کہ امریکا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں ہونے والی ریسرچ کانفرنس کے ذریعے پاکستانی ڈاکٹرز کو منتقل کی جائے گی، جبکہ امریکا میں قائم المنائی پاکستان کے میڈیکل اسٹوڈینٹس کو اعلی تعلیم و تحقیق کے لیے امریکا اور دیگر ممالک میں جانے کے لیے معاونت کرے گی، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں طبی خدمات انجام دینے والے سندھ میڈیکل کالج کے سابق طلبا اس کانفرنس کے ذریعے اپنے تجربات اور یادوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر