ریون نے بھٹ میں سولر پراجیکٹ کی تکمیل کا اعلان کردیا

  ریون نے بھٹ میں سولر پراجیکٹ کی تکمیل کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریون انرجی لمیٹڈ آج ENIکے ذیلی ادارے ENI New Energy Pakistan کے توسط سے بھٹ میں اپنے 10 میگاواٹ کے سولر پراجیکٹ کی تکمیل کا اعلان کردیا ہے۔ اس فوٹو وولٹیک منصوبہ سے حاصل ہونیو الی بجلی سائٹ پر استعمال کی جائیگی جس سے گیس کی بچت کے باعث آپریشنل لاگت میں کمی واقع ہوگی۔ 10میگا واٹ کا یہ فوٹو وولٹیک منصوبہ سالانہ منصوبہ لگ بھگ 20گیگا واٹ بجلی فی گھنٹہ کے حساب سے پیدا کرے گا۔اس سے حاصل ہونیو الی بجلی سائٹ پر استعمال کی جائیگی جس سے نہ صرف گیس کی بچت واقع ہوگی بلکہ پلانٹ لا ئف کے دوران 1لاکھ 40ہزار ٹن کے مساوی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی بچت بھی ہوسکے گی۔ اس سولر پراجیکٹ کی بدولت دن کے اوقات میں موجودہ گیس ٹربائن میں سے ایک کو بند کیا جاسکے گاجس سے ٹربائن کی زندگی میں بھی اظافہ آئیگا۔بھٹ گیس فیلڈ کے نزدیک قائم اس پراجیکٹ کی تکمیل90 دن کے ریکارڈ وقت میں مکمل کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -