ارشاد رانجھانی کیس، رحیم شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

ارشاد رانجھانی کیس، رحیم شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سڑک پر بیدردی سے قتل ہونے والے ارشاد رانجھانی کیس میں ملزم رحیم شاہ کی دوسری مرتبہ بھی درخواست ضمانت مسترد کردی۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس عبد المبین لاکھو سے متعلق سڑک پر بیدردی سے قتل ہونے والے ارشاد رانجھانی کیس میں ملزم رحیم شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم رحیم شاہ کی دوسری بار بھی درخواست مسترد کردی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ارشاد رانجھانی کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ مقتول ارشاد رانجھانی روڈ پر زخمی حالت میں پڑا تھا اور رحیم شاہ نے لوگوں کو مدد کرنے سے روک دیا تھا۔ جائے وقوعہ پر لوگوں نے ویڈیو بھی بنائی جو کیس کا حصہ ہے۔ رحیم شاہ کی 2 مرتبہ ٹرائل کورٹ اور ایک مرتبہ ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔ ملزم کے وکیل کے مطابق میرے موکل نے اپنے دفاع میں ارشاد رانجھانی پر فائرنگ کی۔

مزید : صفحہ آخر