مومن کی زندگی شرک سے پاک ہوتی ہے، میجر (ر) محمد امین

  مومن کی زندگی شرک سے پاک ہوتی ہے، میجر (ر) محمد امین

  



کراچی (پ ر) مومن کی دنیاوی اور ابدی زندگی شرک کی ملاوٹ سے پاک و صاف ہوا کرتی ہے۔ روز محشر شرک سے پاک اعمال ہی انسان کی بخشش و مغفرت کا ذریعہ بنیں گے۔ رب کی وحدانیت اور حقانیت کا تذکرہ قرآن مجید میں بارہا مرتبہ آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار قرآن فہمی کو عام کرنے والے میجر (ر) محمد امین نے اسلام آباد سے آن لائن درس قرآن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس الہامی پیغام کو سمجھ کر پڑھنے والے انسان شرک سے بچ جایا کرتے ہیں۔ جب حضرت انسان کے تمام اعمال کو میزان عمل کے ترازو میں تولا جائیگا تو اس میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والا عمل ”حسن خلق“ ہوگا۔ آمنہ کے لعل محمد ﷺ نے اپنے خلق عظیم کی بدولت کائنات میں رب کے پیغام (قرآن مجید) کو پھیلایا جس سے انسانیت میں روح قرآن اور اسلام کی بقاء کو عام کیا گیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر