نیول چیف کی برطانوی عسکری اداروں کے سربراہا ن سے ملاقات

  نیول چیف کی برطانوی عسکری اداروں کے سربراہا ن سے ملاقات

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران نیول چیف نے بر طانوی وائس چیف آف ڈیفنس سٹاف، کمانڈرآپریشنز رائل نیوی، کمانڈنٹ رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز(RCDS) کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کیا۔ایڈمرل نے برطانوی تھنک ٹینک کا دورہ کیا اور رائل یونائٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ (RUSI) سے بات چیت بھی کی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وائس چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل ٹیموتھ فریزر، کمانڈر آپریشنز رائل نیوی رئیر ایڈمرل سائمن ایسکو یتھ سے وزارت دفاع میں الگ الگ ملاقاتیں کی اور بلگریویہ لندن میں کالج آف ڈیفنس میں رئیر ایڈمرل جان کنگ ویل سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقاتوں کے دوران معزز شخصیات نے میری ٹائم سیکورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں دو طرفہ بحری تعاون بھی شامل ہے۔ نیول چیف نے خطے میں میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ معز ز شخصیات نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی میں امن کو فروغ دینے پر پاک بحریہ کے کردار کو سراہااور بحری اشتراک کے مختلف شعبوں میں روابط کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ نیول چیف نے آر سی ایس ڈی کے دورے کے دوران اساتذہ اور طلباء سے ورلڈ آرڈر کے عنوان پر خطاب کیا۔جس میں 'ورلڈ آرڈر ;ماضی اور حال۔ سمندر اور بحری افواج کے کردار'کو اجاگر کیا۔ اور سمندری حدود میں ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ایڈمرل نے آر یو ایس آئی کا دورہ کیا جس میں ڈائریکٹر جنرل آر یو ایس آئی ڈاکٹر کیرن وان ہیپل سے ملاقات کی اور آر یو ایس آئی میں '' جنوبی ایشیا میں سکیورٹی ڈائنیمکس اور پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی" پر خطاب کیاا ور تھنک ٹینک کے دانشوروں اور میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کی۔نیول چیف کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور دونوں بحری افواج کے مابین بالخصوص دفاعی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر