اعجاز ہارون 4روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اعجاز ہارون 4روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  



کراچی(این این آئی)احتساب عدالت نے چیئرمین اورسیز ہاسنگ سوسائٹی و سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو 4 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو چیئرمین اورسیز ہاسنگ سوسائٹی و سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ پر نیب نے تشدد تو نہیں کیا۔ ملزم نے بتایا کہ نہیں مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ میں نے نیب سے مکمل تعاون کیا جب بھی مجھ بلایا گیا میں پیش ہوا۔ پتہ نہیں مجھے کیوں گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 4 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ نیب کے مطابق ملزم کو احتساب عدالت راولپنڈی میں پیش کیا جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم پر بطورسیکرٹری کڈنی ہلز ہاسنگ اسکیم میں اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

اعجازہارون

مزید : صفحہ آخر