ریگل چوک پر واقع بسم اللہ بلڈنگ میں آتشزدگی

  ریگل چوک پر واقع بسم اللہ بلڈنگ میں آتشزدگی

  



کراچی (کرائم رپورٹر)صدر ریگل چوک پر اقبال گلی کی بسم اللہ منزل میں گزشتہ شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تمام فلیٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا رہائشی افراد نے بلڈنگ سے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ تفصیلات کے مطابق اچانک لگنے والی آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے، آگ نے فلیٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق بلڈنگ میں چند افراد نے غیر قانونی طور پر کیمیکل کے گودام بنا رکھے ہیں جبکہ پنکھے بنانے والے کارخانے بھی قائم ہیں، جس کے باعث بلڈنگ کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی تھی آگ لگنے سے بجلی کے میٹر بھی خاکستر ہوگئے اور بجلی منقطع ہوگئی ہے، آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا، اطلاع کے مطابق فائر بریگیڈ عملے نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے جس کے بعد نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔ تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر