آل پاکستان چھٹی سالانہ سیرت کانفرنس ﷺ آج ہوگی

  آل پاکستان چھٹی سالانہ سیرت کانفرنس ﷺ آج ہوگی

  



کراچی (پ ر) توحید ورسالت کی اشاعت و ترویج کو عام کرنا اور اس الہامی علم کو چار سو پھیلانے والے بندگان خدا کائنات کے حاکم اعلیٰ رب کریم کے مقربندے ہوا کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار سیرت النبی ؐ کے سیکریٹری جنرل عمران احمد محمدی نے مدارس پریس کوآرڈینیٹر عبدالرحمن عابد راجپوت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا الحمد للہ پچھلے سال کی طرح امسال بھی آج بعد نماز مغرب فقید المثال کل پاکستان چھٹی سالانہ سیرت کانفرنس ﷺ جامع مسجد باب الاسلام C-1 ایریا لیاقت آباد سے ملحقہ مین روڈ پر نہایت تزک و احتشام سے منعقد کی جارہی ہے جس میں بونگہ بلوچوں پھول نگر پنجاب سے بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی اسکالر حافظ قاری محمد صہیب میر محمدی، لاہور سے مولانا وقاص احمد فاروقی، کراچی سے محدث العصر علم و عرفان کا سمندر جماعت اہل حدیث کے عظیم مبلغ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی، مولانا مفتی محمو یوسف قصوری، پروفیسر ابراہیم بھٹی، قاری ابراہیم جونا گڑھی، قاری خلیل الرحمن جاوید کے علاوہ مفتی محمد مزمل لودھی سیرت النبی ﷺ کے الگ الگ موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کریں گے۔

fb4

مزید : صفحہ آخر