کثیر الجہتی پاک امریکہ تعلقات دونوں کے مفاد میں ہیں،علی جہانگیر صدیقی

کثیر الجہتی پاک امریکہ تعلقات دونوں کے مفاد میں ہیں،علی جہانگیر صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن ڈی سی(پ ر)دنیا کے ممتاز دفاعی تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) نے امریکہ اور پاکستان کے مابین مشترکہ سلامتی مفادات سے آگے کے تناظر میں تعلقات کے موضوع پر علی جہانگیر صدیقی کو گفتگو کی دعوت دی۔ سینئر اسکالرز ڈینیل رُنڈے اور سیتھ جونز نے واشنگٹن میں سی ایس آئی ایس ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان اور امریکہ کے موجودہ تعلقات کے محدود دائرہ کار، معاشی شراکت داری کے مستقبل، سی پیک اور علاقائی رابطے سمیت دیگر موضوعات پر سفیر علی جہانگیر صدیقی کے ساتھ بات چیت کا ایک سلسلہ شروع کیا۔ تقریب میں سیاستدانوں، ماہرین تعلیم اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں توانائی اور زراعت جیسے شعبوں میں معاشی شراکت سمیت پاکستان میں سیاحت کے شعبہ میں ہونے والی پیشرفت اور ممکنہ امکانات کی نشاندہی کی گئی۔ میزبانوں نے سکھ یاتریوں کے لئے کرتارپور راہداری کھولنے کے بارے میں حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اس بات کا مشاہدہ پیش کیا کہ متعدد دلچسپی رکھنے والی امریکی کمپنیاں یورپ اور ایشیاء میں اپنی مسابقتی کمپنیوں کے خلاف پاکستان میں ہونے والے مواقع سے محروم ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں مواصلاتی خدمات کی مثال دی جس میں متعدد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایک صنعت نے بے پناہ ترقی حاصل کی۔ انہوں نے وسطی ایشیا کے ساتھ بڑھتے ہوئے علاقائی رابطے سے متعلق اسی طرح کے بہت سے مواقع کا ذکر کیا جو اب بھی دستیاب ہیں۔سی پیک اور پاک چین تعلقات بھی تفصیلی گفتگو کا موضوع تھا۔ میزبانوں نے امریکہ میں سی پیک کے حوالے سے پائے جانے والے منفی تاثرات کے مختلف پہلوؤں کا ذکر کیا۔ علی جہانگیر صدیقی نے پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالی اور منفی رائے پروان چڑھانے والی مشترکہ غلط فہمیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل الیکٹرک کی طرح دیگر امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سے استفادہ کر سکتی ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کار کا دائرہ سلامتی کے شعبہ میں مفادات سے آگے بڑھتے ہوئے وسیع کرنے کے حوالے سے اس سیشن کے دوران علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کے بے شمار مواقع کی پیشکش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون، منافع، ٹیکنالوجی کے تبادلہ اور مشترکہ علاقائی مفادات دونوں قوموں کے لئے مفید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان اور بھارت کے درمیان ایک تیسرا ملک سمجھنے کی سوچ ترک کرنا ہوگی۔4 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزا موت کا حکم سنایا تھا۔ ایم کیوایم ایم پی اے منظر امام کو گن مین، ڈرائیور سمیت اورنگی ٹان میں قتل کردیا گیا تھا۔منظر امام کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -