حکومت نئی نسل کومنشیات سے بچانے کے لئے جہاد کر رہی ہے، شہریار آفریدی

حکومت نئی نسل کومنشیات سے بچانے کے لئے جہاد کر رہی ہے، شہریار آفریدی

  



لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر نارکو ٹکس شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت نئی نسل کومنشیات سے بچانے کے لئے جہادکر رہی ہے،ڈرگ رپورٹس کو خفیہ رکھنے کا مقصد نوجوانوں کو نشے کی لت سے بچانا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نارکو ٹکس شہر یار آفریدی کا نجی یونیورسٹی لاہورمیں لیکچر دیتے ہوئے کہا منشیات ہماری نسل کو تباہ کررہی ہے، بچوں کے کردار کی حفاظت والدین کی ذمہ داری ہے، شیشے کا استعمال باصلاحیت نسل کو گھن کی طرح چاٹ رہاہے۔شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ حکومت نئی نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے جہاد کررہی ہے، طالبعلم اپنے ساتھیوں کو منشیات کے استعمال سے بچائیں، طالبعلموں کے ڈرگ ٹیسٹ اور ان کے علاج کا پلان بنایا، ڈرگ رپورٹس کو خفیہ رکھنے کا مقصد نوجوانوں کو نشے کی لت سے بچانا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کسی کی عزت نفس کو مجروح کرکے ذمہ دارشہری نہیں بنا سکتے، پاکستان میں 50 فیصد ایچ آئی وی انجکشن کے نشے سے پھیلا، اسلام نے دنیا کو کردار اوراخلاق سازی کے رہنما اصول دیئے، چرس، کوکین، شیشہ یہ فیشن نہیں ذلت ورسوائی کے گڑھے ہیں۔

شہریار آفریدی

مزید : صفحہ آخر