گیپگو سکینڈل کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی،راجہ پرویز اشرف کو جانے کی اجازت مل گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے لاہور نے گیپگو سکینڈل کیس میں راجہ پرویز اشرف کی حاضری لگانے کے بعد سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی اور سابق وزیراعظم کو جانے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق گیپگو سکینڈل کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عدالت میں ہو گئے،سابق وزیراعظم نے کہا کہ معززعدالت کے حکم پر پیش ہواہوں میں نے اجلاس میں جانا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ حاضری کے بعد مجھے اجلاس میں جانے کی جازت دی جائے، عدالت نے گیپگو سکینڈل کیس کی مساعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی اور راجہ پرویزاشرف کو جانے کی اجازت دیدی۔
احساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے آصف زرداری کے علاج کیلئے سپیشل میڈیکل بورڈبنانے کا مطالبہ کردیا،انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ میں سابق صدر کے ذاتی معالج کو بھی شامل کیا جائے ،بیمار کی بیماری کو چھپاکر رکھنا غلط بات ہے ۔