آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت پیش کردیاگیا ۔خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی سے ایمبولینس میں عدالت لایاگیا۔نفیسہ شاہ اورصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ بھی ہسپتال پہنچ گئے۔

دوران سماعت جج نے خورشید شاہ سے پوچھا کہ ان کی طبیعت کیسی ہے کوئی پریشانی تو نہیں جس پر خورشید شاہ نے بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں اور انہیں کوئی پریشانی بھی نہیں ہے،دوران سماعت عدالت نے خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں ودہ دن کی توسیع کردی اور سات دسمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم سنایاہے۔

دوران سماعت خورشید شاہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ خورشید شاہ کا موبائل نیب کے پاس ہے واپس دلوایا جائے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ان کے موبائل کا فرانزک ٹیسٹ ہو رہا ہے جس کے بعد موبائل واپس کردیاجائے گا۔

مزید : قومی