برسبین ٹیسٹ کا تیسرا روز: قومی بلے باز پھر ناکام، 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز

برسبین ٹیسٹ کا تیسرا روز: قومی بلے باز پھر ناکام، 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز
برسبین ٹیسٹ کا تیسرا روز: قومی بلے باز پھر ناکام، 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینگروز کے دیس میں ٹیم پاکستان کا پہلا ٹیسٹ مشکل امتحان بن گیا، پہلی کے بعد دوسری اننگز میں بھی قومی بلے باز ناکام ہو گئے، پاکستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنالئے۔
اظہر علی کپتانی کے بوجھ تلے دب کر رہ گئے، دوسری اننگز میں بھی ٹیم کا سہارا نہ بن سکے، اظہر علی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مچل سٹارک کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، انہوں نے صرف 5 رنز بنائے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حارث سہیل تھے جو مچل سٹارک کی گیند کا شکار بنے، وہ صرف 8 رنز ہی بنا سکے، اسد شفیق بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور پیٹ کمنز کی گیند پر سٹیو سمٹھ کو کیچ دے بیٹھے۔ بابر اعظم 20 جبکہ شان مسعود 27 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 580 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، گینگروز نے پاکستان کیخلاف 340 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ گابا ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان آسٹریلیا نے 312 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی۔ڈیوڈ وارنر 154 رنز بنا کر ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے 16 سالہ نسیم شاہ کا نشانہ بنے، خطرناک بلے باز سٹیو سمتھ 4 رنز پر یاسر شاہ کا شکار ہوئے۔ سنچری کی طرف بڑھتے جو برنز کو یاسر شاہ نے بولڈ کیا۔کینگروز کے پانچویں آؤٹ ہونے والے بیٹسمین میتھیو ویڈ تھے جو 60 رنز بنا کر پویلن لوٹے جبکہ 24 رنز پر کھیلتے ٹریوس ہیڈ کو بھی پارٹ ٹائم بولر حارث سہیل نے میدان بدر کیا، کپتان ٹِم پین 13 رنز بناسکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے لبوشین 185 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، یاسر شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل -