اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کا راز افشا کردیا

اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کا راز افشا کردیا
 اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کا راز افشا کردیا

  



کراچی (ویب ڈیسک) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کا راز افشا کردیا۔مہوش حیات نے معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے ایک دلچسپ کیپشن لکھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے ساتھ اُبلے ہوئے چاولوں کی طرح سلوک کرے‘ ’آپ بریانی ہیں بے بی گرل‘۔اس کیپشن میں اداکارہ نے آخر میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پہلے پیار کے بارے میں بتایا۔اداکارہ نے  لکھا کہ ‘بریانی ہمیشہ سے ہی میرا پہلا پیار ہے‘۔

جیونیوز کے مطابق مہوش حیات کا دلچسپ کیپشن پڑھنے کے بعد ان کے مداح بھی پیچھے نہ رہے اور ان کی تصویر اور کیپشن کی داد دینے لگے۔اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور صارفین کو اپنی تمام تر سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ رکھتی ہیں جب کہ اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے اداکارہ کئی بار تنقید کا سامنا بھی کر چکی ہیں۔

مزید : تفریح