رکشہ گینگ کے کارندے گرفتار،خاتون کو دیکھ کراندازہ کرلیتا تھا کہ کتنا مال ہوگا،ملزم کے سنسنی خیز انکشافات

رکشہ گینگ کے کارندے گرفتار،خاتون کو دیکھ کراندازہ کرلیتا تھا کہ کتنا مال ...
رکشہ گینگ کے کارندے گرفتار،خاتون کو دیکھ کراندازہ کرلیتا تھا کہ کتنا مال ہوگا،ملزم کے سنسنی خیز انکشافات

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی پولیس نے ڈکیتی اور خواتین سے بدسلوکی کرنے والے گینگ کے دوارکان کو پکڑ لیا جنہوں نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیوروں کے گینگ کے ایک ڈرائیورنے بتایا ہے کہ وہ رکشہ پر خواتین مسافروں کو لوٹ مارکا نشانہ بناتے تھے ،وقاص نامی ڈرائیور کے مطابق انہوںنے کئی خواتین کے ساتھ بد سلوکی بھی کی ہے۔

پولیس کے مطابق وقاص نامی ملزم نے بتایا ہے کہ ان کا تین لوگوں پر مشتمل گینگ ہے جو ان کے رکشے پر سفر کیلئے آنے والی خواتین کو نشانہ بناتا ہے۔وقاص کے مطابق وہ خاتون کو دیکھ کر اندازہ لگا لیتا تھا کہ اس کے پاس کتنا مال ہے۔خاتون کے ہاتھ میں زیور دیکھ کر اندازہ لگالیتا تھا کہ سونے کے ہیں یا نقلی۔ملزم کے مطابق اس نے ایک خاتون کی چوڑیاں اتروانے کیلئے اس پر تشدد بھی کیا۔

ملزم نے بتایا کہ ان کا گینگ ڈیفنس، کلفٹن اور گزری میں زیادہ کارروائیاں کرتا رہا ہے۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد تین میں سے دو کو گرفتار کرلیاگیاہے تاہم مرکزی ملزم ریاض ابھی فرار ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی