جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی ،آصف زرداری اور فریال تالپور کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی ،آصف زرداری اور فریال ...
جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی ،آصف زرداری اور فریال تالپور کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیخلاف آصف زرداری اور فریال تالپور کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔جسٹس عمر عطا بندیال اورجسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ 26 نومبر کو سماعت کرے گا، رجسٹرارآفس سپریم کورٹ نے وکلا کو سماعت کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔واضح رہے کہ بینکنگ کورٹ کراچی نے جعلی اکاﺅنٹس کیس احتساب عدالت اسلام آباد منتقل کردیئے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد