90 روزہ ریمانڈمکمل ہونے پر میڈیا سے بات چیت کروں گا،خورشیدشاہ کا صحافی کے سوال پر جواب

90 روزہ ریمانڈمکمل ہونے پر میڈیا سے بات چیت کروں گا،خورشیدشاہ کا صحافی کے ...
90 روزہ ریمانڈمکمل ہونے پر میڈیا سے بات چیت کروں گا،خورشیدشاہ کا صحافی کے سوال پر جواب

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ 90 روزہ ریمانڈمکمل ہونے پر میڈیا سے بات چیت کروں گا،آپ سکھر کے صحافی ہیں سب دیکھتے اور جانتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے خورشیدشاہ کے ریمانڈ میں مزید 14 روزہ کی توسیع کرتے ہوئے 7 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا،اس موقع احتساب عدالت میں صحافی کے سوال ” آپ پر الزامات لگائے جا رہے ہیں مگر کچھ ثابت نہیں کیا جا رہا؟کا جواب دیتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہا کہ 90 روزہ ریمانڈمکمل ہونے پر میڈیا سے بات چیت کروں گا،آپ سکھر کے صحافی ہیں سب دیکھتے اور جانتے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /سکھر