فارن میں اکاﺅنٹس، کاروبار،علاج کرانے والے فنڈنگ کیس میں منہ کی کھائیں گے،فردوس عاشق اعوان

فارن میں اکاﺅنٹس، کاروبار،علاج کرانے والے فنڈنگ کیس میں منہ کی کھائیں ...
فارن میں اکاﺅنٹس، کاروبار،علاج کرانے والے فنڈنگ کیس میں منہ کی کھائیں گے،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان فارن میں اکاؤنٹس، کاروبار،علاج کرانے والے فنڈنگ کیس میں منہ کی کھائیں گے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فارن میں اکاﺅنٹس، کاروبار اور علاج کروانے والے اور انکے ہمنوا فارن فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے،اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر فارم 45 اور آر ٹی ایس کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے آج نئے بہروپ میں الیکشن کمیشن کو سیاسی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد