اسلام آبادہائیکورٹ ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس فیصلے کیخلاف نوازشریف کی اپیل پر سماعت25 نومبر کو ہوگی،سابق وزیراعظم نوازشریف نے متفرق درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر کردی،نوازشریف نے 25 نومبر کی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار گیا ہے کہ علاج کی غرض سے لندن میں ہوں ،عدالت نے 8 ہفتوں کی ضمانت دے رکھی ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 25 نومبر کی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے ۔واضح رہے کہ نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس فیصلے کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ کا2 رکنی بنچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔