نوازشریف کے ہشاش بشاش نظرآنے کے وزیراعظم کے بیان پر ہارون رشید بھی میدان میں آگئے

نوازشریف کے ہشاش بشاش نظرآنے کے وزیراعظم کے بیان پر ہارون رشید بھی میدان میں ...
نوازشریف کے ہشاش بشاش نظرآنے کے وزیراعظم کے بیان پر ہارون رشید بھی میدان میں آگئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کے ہشاش بشاش نظرآنے کے وزیراعظم کے بیان پر ہارون رشید بھی میدان میں آگئے کہتے ہیں کہ جب کسی انسان کو سٹیرائیڈ کی ہیوی ڈوز دی جاتی ہے تو وہ وقت طور پر بحال ہوجاتاہے نوازشریف کے معاملے میں بھی یہی ہوا۔

92نیوز کے پروگرام مقابل میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ ”سٹیرائیڈ جب دیا جاتا ہے تو مریض وقتی طو رپر صحتیاب ہوجاتا ہے۔بعد میں اس کے سائیڈ ایفیکٹس ہوتے ہیں جو بہت سے ہی ان کے بارے میں ڈاکٹرز ہی بتا سکتے ہیں۔یہ کوئی بات نہیں کہ سٹیرائیڈ دے دیا۔آپ جتنا بھی تھکے ہوئے ہوں، نڈھال ہوں ،پیناڈول بھی کھالیں تو آپوقتی طور پر بحال ہوجاتے ہیں۔سٹیرائیڈ وقتی طور پر بحال کردیتے ہیں یہ علاج نہیں ہوتا لیکن بحال کردیتا ہے جس سے تھوڑی مہلت مل جاتی ہے تاکہ علاج کیا جاسکے۔“

انہوں نے کہا ”وزیراعظم کو اس پر تعجب کیوں ہے؟اور ان کے حامیوں کو اس پر تعجب کیوں ہے؟اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ چاہتے ہیں کسی بات پر یقین کرنا اچھی یا بری، آپ چاہتے ہیں اپنے مخالف کے بارے بری جبکہ حامی کے بارے میں اچھی بات پر۔انہوں نے کہا نواز شریف اب سے نہیں ایک عرصے سے بیمار ہیں، ماضی میں وہ بھی فی البدیہہ تقاریر کیاکرتے تھے لیکن آخری دور حکومت میں انہوں نے معاملات اسحاق ڈار کو سونپے رکھے جبکہ شہباز شریف کا بھی کردار بڑھ گیا۔انہوں نے کہا نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے بارہ کے بارہ ڈاکٹرز جھوٹ کیسے بول سکتے ہیں۔ہارون الرشید نے کہا یہ غصہ ہے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس