فلاحی ادارے رفاہِ عام کی جانب سے شاد باغ میں ہیپاٹائٹس گرینڈ گری کیمپ کا انعقاد
لاہور(سٹی رپورٹر)فلاحی ادارے رفاہِ عام کی جانب سے اہلِ علاقہ و مستحق افراد کے لیے شادباغ میں ہیپا ٹائٹس گرینڈ فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ڈاکٹرز کے معروف پینل ڈاکٹر عتیق،ڈاکٹر اعجاز،ڈاکٹر میمونہ اور ڈاکٹر وقار نے آنے والے مریضوں کا معائنہ کیا اور ان کے آپریشن اور انہیں مفید مشورورں سے نوازا ۔نیز ادارہ کی جانب سے آنے والے مریضوں کو ہر قسم کے ٹیسٹ سمیت ہیپا ٹائٹس سے بچاﺅ کی تدابیر پیش کی گئی اور انہیں اس کی خاص تربیت بھی دی گئی۔
اس موقع پر رفاہِ عام ادارے کے خیر اندیش جمشید بٹ نے آنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ یہ ادارہ کئی دہائیوں سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔