الیکشن کمیشن کاقومی ووٹرز ڈے7 کی بجائے 5 دسمبر کو منانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کاقومی ووٹرز ڈے7 کی بجائے 5 دسمبر کو منانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کاقومی ووٹرز ڈے7 کی بجائے 5 دسمبر کو منانے کا فیصلہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی ووٹرز ڈے 2 روز قبل منانے کا فیصلہ کیا ہے ،تاریخ میں تبدیلی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی ریٹائرمنٹ کے باعث کی گئی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی ووٹرز ڈے 2 روز قبل منانے کافیصلہ کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ووٹرز ڈے 7 دسمبر کی بجائے 5دسمبر کو منایا جائے گا،تاریخ میں تبدیلی چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے باعث کی گئی ،واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر6 دسمبر کو ریٹائرڈ ہوں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد