خاتون محتسب پنجاب کے ذاتی شوروم سے سرکاری فرنیچر کی بغیر ٹینڈر خریداری، شوہر نے بھانڈا پھوڑ دیا

خاتون محتسب پنجاب کے ذاتی شوروم سے سرکاری فرنیچر کی بغیر ٹینڈر خریداری، شوہر ...
خاتون محتسب پنجاب کے ذاتی شوروم سے سرکاری فرنیچر کی بغیر ٹینڈر خریداری، شوہر نے بھانڈا پھوڑ دیا

  



لاہور(دیبا مرزا سے)خا تو ن محتسب پنجا ب کے آفس میں بے قاعدگیوں اور بے ضا بطگیو ں کا معا ملہ طول پکڑ گیا ہے۔ ذرا ئع کے مطا بق چند روز قبل آفس میں آنے والا فرنیچر بھی ذا تی شوروم (AZ FURNITURS)سے قیمت سے زائد ما لیت میں خریدا گیا جبکہ دوسری جانب دفتر میں سپیشل کنٹریکٹ پر بھرتی ملا زمین کیلئے مرا عات بھی سپیشل دی جا رہی ہیں اور ایک ملا زم کیخلا ف سٹیزن پو رٹل پر کئی دفعہ درخواست بھی دی جا چکی ہے لیکن دفتر کی اعلی شخصیت کی سرپرستی کیوجہ سے ابھی تک کو ئی کارروائی عمل میں نہیں لا ئی گئی۔خا تو ن محتسب پنجاب کی جانب سے مو قف میں فرنیچر کے سوال پر کو ئی واضح جو اب نہ دیا گیا انہو ں نے کہا کہ ”آپ میرے پا س آئیں بیٹھیں با ت کرتے ہیں“۔

تفصیلا ت کے مطا بق خاتون محتسب پنجا ب کے آفس میں چند روز قبل لا یا جانے والا فرنیچرانکے ذا تی شو روم سے خریدا گیا ہے جو کہ ان کے شوہر چلا تے ہیں،جب روزنا مہ پا کستا ن کی طرف سے ان سے تصدیق کیلئے فون کیا گیا تو انہو ں نے بتا یا کہ جی ہا ں یہ ہماراذا تی شوروم ہے اور میں رخسا نہ گیلا نی کا شوہر ہو ں اور جو ان کے آفس میں فرنیچر ہے وہ بھی یہا ں سے ہی لا یا گیا ہے جبکہ ذرا ئع کے مطابق چند ما ہ پہلے شیشو ں کے دو بڑے سا ئز کے ٹکڑے بھی ان کے ذا تی پلا زے سے لا ئے گے تھے جن کو خا تون محتسب کے آفس میں لگا یا گیا تھا اور پو چھنے پر بتا یا گیا تھا کہ وہاں پر بچ گئے تھے اس لئے ان کا یہا ں لگا یا گیا ہے اس طرح کا سلسلہ تاحال جاری ہے آفس کی چیزوں کی خریدا ری کیلئے کو ئی ٹینڈر نہیں دیا جا تا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور