پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کیس،اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن ایک اور درخواست دائر کردی

پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کیس،اکبر ایس بابر نے الیکشن ...
پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کیس،اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن ایک اور درخواست دائر کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کیس اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکبر ایس بابرنے درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی سے تمام ریکارڈ منگوائے،تحریک انصاف سکروٹنی کمیٹی میں تحقیقات کو تاخیر کا شکار کررہی ہے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان سکروٹنی کمیٹی سے سٹیٹ بینک اور دیگر بینکس سے پی ٹی آئی بینکس ریکارڈ منگوائے ،سکروٹنی کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال ہو چکی ہے ،الیکشن کمیشن ریکارڈ منگواکر خود فیصلہ کرے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد