عاصمہ شیرازی نے نوازشریف کے بارے میں عمران خان کا بیان مضحکہ خیز قراردے دیا

عاصمہ شیرازی نے نوازشریف کے بارے میں عمران خان کا بیان مضحکہ خیز قراردے دیا
عاصمہ شیرازی نے نوازشریف کے بارے میں عمران خان کا بیان مضحکہ خیز قراردے دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کے بارے میں عمران خان کے بیان کو عاصمہ شیرازی نے مضحکہ خیز قراردیدیا۔ان کا کہنا ہے کہ آپ وزیراعظم ہیں اور آپ کو یہ بھی نہیں پتہ کہ ایک مریض جس پر دو دو بار کابینہ اجلاس ہورہا ہے،کمیٹیاں بیٹھ رہی ہیں۔اورکیا یاسمین راشد سمیت ان کے تمام وزرا غلط کہہ رہے تھے۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ شیرازی نے کہا کہ عمران خان اس وعدے کے ساتھ اقتدارمیں آئے کہ وہ نوے دن میںتبدیلی لائیں گے،کچھ عرصے بعد انہوں نے بیانیہ اپنایا کہ وہ چوروں کو نہیں جانے دیں گے،انہوں نے اپنے اندر خود ایک عدالت لگائی ہوئی ہے۔عاصمہ نے کہا نوازشریف کے بارے میں ان کا بیان مضحکہ خیز ہے کہ انہوں نے جب نوازشریف کو سیڑھیاں چڑھتے دیکھا تو انہیں حیرت ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ آپ وزیراعظم ہیں اور آپ کو یہ بھی نہیں پتہ کہ ایک مریض جس پر دو دو بار کابینہ اجلاس ہورہا ہے،کمیٹیاں بیٹھ رہی ہیں۔اورکیا یاسمین راشد سمیت ان کے تمام وزرا غلط کہہ رہے تھے۔

عاصمہ نے کہا عمران خان نے کہا جہاز دیکھ کر نواز شریف ٹھیک ہوگئے اس سے یوں لگتا ہے جیسے وزیراعظم کو جہاز زیادہ پسند آیاہے۔

مزید : قومی