" یاسمین راشد صاحبہ کو نکالیں، سٹارٹ لیں تو باقی باتیں۔۔۔ "سینئر صحافی عامر متین نے وزیراعظم کو نئے امتحان میں ڈال دیا

" یاسمین راشد صاحبہ کو نکالیں، سٹارٹ لیں تو باقی باتیں۔۔۔ "سینئر صحافی عامر ...

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی عامر متین نے وزیراعظم کو نئے امتحان میں ڈال دیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے کہا گیاہے کہ انہیں دی گئی رپورٹس جعلی تھیں تو انہیں چاہئے کہ یاسمین راشد صاحبہ سمیت سب کو نکال دیں تو پھر باقیوں کی بات کی جاسکتی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر متین نے کہا کہ عمران خان جعلی دستاویزات جمع کروانے پر اپنے میڈیکل بورڈ کو اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو نکال دیں ، جس جس نے رپورٹ کی منظوری دی ان سب کو نکال دیں۔عامر نے کہا کہ اگر یہ اتنے سادہ ہیں کہ ان سے کوئی ٹیم نہیں بنتی، اپنی ہی ٹیم کی رپورٹ پر باہر بھیج کرکہہ رہے کہ وہ رپورٹ جعلی تھی تو اس پر اسٹارٹ لیں اس کے بعد باقی اقدام کریں۔

عامر نے مزید کہا نوازشریف کو باہر بھیجنے میں یقیناکابینہ کی منظوری بھی شامل ہے۔عامر نے کہا اس قسم کا شک بھی ظاہر کیاگیا ہے کہ ان سے یہ سب کروایا گیاہے۔یا رپورٹس جعلی ہیں،جو بھی ہے ،جہاں بھی خرابی ہوئی ہے سارے معاملے میں حکومت بھی ذمہ دار ہے،وہ پہلے اپنے لوگوں کے خلاف کارروائی کریں پھر دوسروں کی بات کریں۔

مزید : قومی