راولپنڈی،7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے والے ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا

راولپنڈی،7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے والے ملزم نے ...
راولپنڈی،7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے والے ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزم کوعدالت میں پیش کردیا،ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا،بچی کو زیادتی کے بعد کرنے والا مقتولہ کا چچا ہے ،ملزم نے عدالت کے سامنے اقبال جرم کرلیا، عدالت نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے اس جرم میں بہت زیادہ سزاہو سکتی ہے ،ملزم نے کہاکہ جی !مجھے معلوم ہے لیکن اپنے بھائی اور بھابھی سے معافی مانگتا ہوں ،عدالت سے بھی معافی کا طلب گار ہوں ۔ملزم نے کہا کہ اگر نہیں مانتے تو اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سزا بھگتنے کو تیار ہوں ۔