نیب راولپنڈی نے اکرم درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

نیب راولپنڈی نے اکرم درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی
نیب راولپنڈی نے اکرم درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب راولپنڈی نے رہنما جے یو آئی (ف)اکرم درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی، نیب راولپنڈی نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی نے جے یو آئی (ف)کے رہنما اور رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کا نام ای سی ایل میںڈالنے کی سفارش کردی،نیب راولپنڈی نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ خدشہ ہے اکرم درانی ملک چھوڑ جائیں گے ،نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرم درانی کیخلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
کئی مرتبہ نیب راولپنڈی میں پیش ہو چکے ہیں نیب راولپنڈی کی جانب سے3 مختلف مقدمات میں انہیں سوال نامہ بھی دیا گیا تھا جس کے جوابات وہ نیب میں جمع کروا چکے ہیں ،اکرم خان درانی اسلام آبادہائیکورٹ عبوری ضمانت بھی کروا چکے ہیں تاہم گزشتہ سماعت پر عدالت نے ان کی درخواست نمٹا دی تھی ۔