نوازشریف کی نبض پر ہاتھ رکھ کرکوئی سیاستدان ہی بتاسکتاہے انکو سیاسی بیماری ہے، فردوس عاشق اعوان

نوازشریف کی نبض پر ہاتھ رکھ کرکوئی سیاستدان ہی بتاسکتاہے انکو سیاسی بیماری ...
نوازشریف کی نبض پر ہاتھ رکھ کرکوئی سیاستدان ہی بتاسکتاہے انکو سیاسی بیماری ہے، فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے یہاں پلیٹ لیٹس کم ہورہے تھے بلڈر پریشر بڑھ رہا تھا، آج نوازشریف گئے ہوئے کئی دن ہوگئے، بیماری سے متعلق کوئی بات سامنے نہیں آئی، کیانواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات پاکستان سے نکلتے ہی ختم ہوگئے ہیں، میاں صاحب کی بیماری محل سے جڑی ہے، محل پہنچتے ہیں ، ٹھیک ہوجاتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم جاننا چاہتے ہیں کیا پرفضا مقام نے خطرات پر قابو پالیا ہے یا ابھی بھی باقی ہیں،نوازشریف کی نبض پر ہاتھ رکھ کرکوئی سیاستدان ہی بتاسکتاہے کہ انکو سیاسی بیماری ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی طرح ان لوگوں نے لوٹ پوٹ ہو کر اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لیا، شہبازشریف نے لوٹ پوٹ ہوکراپوزیشن لیڈرکاعہدہ لیااورچپکے سے استعفا بھی دےدیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ڈاکٹرز پر فخر ہے، ہمارے ڈاکٹرز باصلاحیت ہیں، دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کیساتھ لندن کے ہسپتال میں ان کی تشخیص نہیں ہو سکی،

فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ نواز شریف آستین چڑھا چڑھا کر کہتے تھے ووٹ کو عزت دوں گا، یہ بے روز گاروں کے ٹولوں کو عوام نے ہر طرح سے مسترد کردیاہے،یہ بےروز گاروں کا ٹولہ اپنے آپ کو زندہ رکھنے کیلئے ڈگ ڈگی بجاتاہیں،اس وقت دوسرا بھائی بیمار کے ساتھ سہولت کار کے طور پر ساتھ گیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت پر مرہم رکھا ہے، عمران خان ہی عوام کو ریلیف دیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد