پولیو پر قابو نہ پایا جاسکا،مزید پانچ بچے موذی مرض میں مبتلا،رواں برس تعداد91 ہوگئی

پولیو پر قابو نہ پایا جاسکا،مزید پانچ بچے موذی مرض میں مبتلا،رواں برس تعداد91 ...
پولیو پر قابو نہ پایا جاسکا،مزید پانچ بچے موذی مرض میں مبتلا،رواں برس تعداد91 ہوگئی

  



اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں پولیوکے موذی مرض پر مکمل قابو نہ پایا جاسکا۔سندھ اور خیبرپختونخواسے پولیوکے مزیدپانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق سندھ سے پولیوکے 3 جبکہ خیبرپختونخوا سے 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ کے شہروں کراچی، شہید بینظیر آباد اور جامشوروسے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خیبرپختونخوامیں بنوں اورلکی مروت میں دو بچے اس موذی مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مزید پانچ بچوں کے پولیو سے متاثرہونے کے بعدرواں برس پولیوکیسزکی تعداد91ہوگئی ہے۔ رواں سال خیبرپختونخوامیں اب تک 66 ، سندھ میں 13، بلوچستان میں 7 جبکہ پنجاب میں 5 پولیوکیس رپورٹ ہوئے ہیں۔خوش قسمتی سے رواں سال گلگت اورآزادکشمیرمیں پولیوکاکوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں نائیجیریا اور افغانستان کی طرح پولیو وائرس کی موجودگی پائی جا رہی ہے۔

مزید : قومی