دوسرے ٹیسٹ میں کون کھیلے گا کون نہیں ۔۔۔قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے بتادیا
برسبین (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے پاکستان کی باﺅلنگ کو ناتجربہ کار قراردیدیا،وقار یونس کاکہناتھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں کون کھیلے گا کون نہیں ،اس کا فیصلہ چیف سلیکٹر کریں گے ،امید ہے مستقبل میں یہی باﺅلرز سیکھیں گے اور اچھاپرفارم کریں گے ۔
قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے پریس کانفرنس میں پاکستان کی باﺅلنگ کو ناتجربہ کار قراردیدیا،انہوں نے کہا کہ آسٹریلیاکے کھلاڑی تجربہ کار ہیں انہیں موقع ملے تو فائدہ اٹھاتے ہیں ،یہ کہنا عمران خان کی ٹیم میں شمولیت غلط ہو گی عمران خان کے ساتھ زیادتی ہو گی ،وقار یونس نے کہاکہ آسٹریلیا میں باﺅلنگ کرنا آسان نہیں مشکل پیش آتی ہے، ایک فاسٹ باﺅلر کاکم بیک ہوا یسے میں آسان کام نہیں تھا،شاہین آفریدی بدقسمت رہا اس کو بروقت وکٹیں نہ مل سکیں ،
قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں کون کھیلے گا کون نہیں ،اس کا فیصلہ چیف سلیکٹر کریں گے ،امید ہے مستقبل میں یہی باﺅلرز سیکھیں گے اور اچھاپرفارم کریں گے ۔