حافظ حمد اللہ شہریت منسوخی کیس،نادرانے جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرا دیا

حافظ حمد اللہ شہریت منسوخی کیس،نادرانے جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرا ...
حافظ حمد اللہ شہریت منسوخی کیس،نادرانے جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کیس میں ڈی جی آپریشنزنادراکرنل (ر)طاہر مقصود خان کی جانب سے جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آپریشنز نادراکی جانب سے کہا گیا ہے کہ نہ حافظ حمداللہ کے شناختی کارڈاورنہ ہی ان کی فیملی کے لنک کا پرانا ریکارڈ ملا ،12 دسمبر 2018 کو سکیورٹی ادارے کی جانب سے حافظ حمد اللہ کو افغان نیشنل قراردیا گیا،نادرا نے کہا کہ 11 اکتوبر کو سکیورٹی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا حافظ حمد اللہ کے دستاویزات بوگس ہیں،حافظ حمد اللہ نے نادرا کے فیصلے کیخلاف اپیل پہلے ہی دائر کررکھی ہے ،وزارت داخلہ نے حافظ حمد اللہ کی جانب سے دائر اپیل پر 30 اکتوبر کو نوٹس جاری کیا۔
ڈی جی آپریشنز نادراکی جانب سے کہا گیا ہے کہ نادرانے حافظ حمد اللہ کا صرف شناختی کارڈکینسل کیا ،عدالت سے استدعا ہے کہ حافظ حمد اللہ کی درخواست مسترد کی جائے ۔