لاہو رہائیکورٹ ،وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہو رہائیکورٹ ،وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
لاہو رہائیکورٹ ،وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

ایڈووکیٹ محمد فیضان نصیر چوہان اور طاہر مقصود بٹ کی جانب سے عمران خان پرعدلیہ مخالف تقاریر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ درخواستگزاران نے موقف اپنایا ہے کہ وزیراعظم نے عدلیہ کی کارکردگی پر تقریر کی اور اپوزیشن کےخلاف زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔

متن میں درج ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور ان کے فیصلے پر تنقید کرنا توہین عدالت زمرے میں آتا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2013 میں بھی عمران خان کو عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ہائی کورٹ میں درخواست گزاران نے موقف اپنایا کہ عدلیہ مخالف بیان دینے پر سپریم کورٹ نے طلال چوہدری اور نہال ہاشمی سمیت دیگر سیاست دانوں کو سزائے دی۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ مخالف بیان دینے پروزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیا جائے، وزیراعظم کے خلاف توہین کی کارروائی کا حکم دیا جائے اور وزیر اعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے وضاحت طلب کی جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور