رہزن کمیٹی اور نارروال کے ارسطو نے ڈرامہ رچایاہواہے،فیاض الحسن چوہان

رہزن کمیٹی اور نارروال کے ارسطو نے ڈرامہ رچایاہواہے،فیاض الحسن چوہان
رہزن کمیٹی اور نارروال کے ارسطو نے ڈرامہ رچایاہواہے،فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر کالونیزپنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں رہزن کمیٹی اور نارروال کے ارسطو احسن اقبال نے ڈرامہ رچایاہواہے۔
پاکستان تحریک انصاف کیلئے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ سپریم کورٹ جوکہ فائنل اتھارٹی ہے فیصلہ ہمارے حق میں دے چکی ہے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاحنیف عباسی یہی کیس لے کر سپریم کورٹ گئے تھے لیکن انہیں ناکامی ہوئی۔فیاض چوہان نے کہاتحریک انصاف کو فنڈزدینے والے اور پارٹی ایجنٹ تمام لوگ پاکستانی نژاد ہیں۔پیپلز پارٹی نے مارک سیگل کو اپنا ایجنٹ نامزد کئے رکھا جومحترمہ بینظیر کے دورسے ایجنٹ تھے۔اور وہ پاکستانی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا جس بندے کو پارٹی نے نکال دیا وہ فارن فنڈنگ کاالزام لگانے لگ گیا۔
الزام لگایاجارہاہے کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے،حالانکہ الیکشن کمیشن نہ تو عدالت ہے نہ ہی ٹربیونل۔شیر چاہے تو اکیلا شکار کرسکتا ہے لیکن یہ سارے گیدڑکی طرح ملکر شکار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہادوہزار سولہ میں پاکستان تحریک انصاف کو بلیک میل کرنے کیلئے یہ کیس کیاگیا۔آل شریف، آل زرداری،آل اسفند یاراور آل فضل الرحمان نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے۔لوٹ مار ایسوسی ایشن کو جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔عمران خان نے پارٹی فنڈز کی ترتیب بناکرپیسے دے کر الیکشن لڑوانے کی روایات کو ختم کیا۔احسن اقبال کونارووال کاارسطو اور کاہنہ کاچھاکا سقراط قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کا اپنا یو اے ای کا خاکروب کااقامہ بنا ہواہے،جس کا مقصد کرپشن کی کمائی چھپانا ہے۔ان کے بھائی کے اوپرسو کروڑ روپے کرپشن کے الزامات ہیں۔جوانہوں نے میٹروکے نیچے پھول پتیاں لگانے کے دوران کی۔سپریم کورٹ آخری اتھارٹی ہے اور سپریم کورٹ فارن فنڈنگ کے تحت فیصلہ دیاجاچکاہے۔اس کیس سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

مزید :

قومی -