سپریم کورٹ میں طلال چودھری کی سزا کیخلاف نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کی سزا کیخلاف نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کی توہین عدالت کیس میں سزا کیخلاف نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 28 نومبر کو سماعت کرے گا،بنچ میں جسٹس عمر عطابندیال،جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں،جسٹس منیب اختر بھی 5 رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہیں،واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چودھری کو سزاسنائی تھی۔